السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ جامعۃ الفلاح کی نئی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ اس ویب سائٹ کے بعض حصے زیر تشکیل ہیں۔ مواد کی اپلوڈنگ کا کام جاری ہے۔

جامعۃ الفلاح

دینی وعصری علوم کا حسین امتزاج

جامعۃ الفلاح: دینی وعصری علوم کا امتزاج

بیسویں صدی میں تحریکاتِ اسلامی کی کوششوں کے نتیجے میں اسلامی بیداری کی لہر نے اس بات کا شدید احساس پیدا کیا کہ قرآن وسنت کی بنیاد پر ایک جامع اور مؤثر نظامِ تعلیم وتربیت ترتیب دیا جائے جو دینی اور عصری علوم کے امتزاج پر مبنی ہو۔ چنانچہ اسی احساس کے تحت ۱۹۶۲ء میں ’جامعۃ الفلاح‘ کا قیام عمل میں آیا۔ 

جامعۃ الفلاح کا قیام اسلامی علوم وفنون کی اشاعت وترویج، دینِ اسلام کی خدمت واقامتِ دین اور اسلامی سیرت وکردار کا عملی نمونہ تیار کرنے کے لیے عمل میں آیا ہے۔ اس کی اساس کلمۂ طیبہ ”لا إلہ الا إللہ، محمد رسول اللہ“ کے عقیدہ واقرار پر ہے۔ اس کا نظم ونسق، تعلیم وتربیت اور جملہ امور کا ماخذ کتاب وسنت ہے۔ جامعہ میں کسی ایسے فکر وعمل کی گنجائش نہیں ہے جس سے اسلام کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

Affiliations

جامعۃ الفلاح کے کورس تمام اہم ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں قابلِ قبول ہیں

    اہم اعلانات اور نوٹس

     نصاب تعلیم 2024

    دیکھیے

    نتائج سالانہ 2024 طلبہ و طالبات

    دیکھیے

    جامعہ کی اہم خصوصیات اور سہولیات

    جامعہ کی خصوصیات

    • قرآن وحدیث کی محققانہ تعلیم
    • دینی وعصری علوم کا حسین امتزاج
    • دعوتِ دین اور اصلاحِ امت کے لیے افراد سازی
    • فقہ اسلامی کی تدریس کا تقابلی اسلوب
    • ابتدائی سے فضیلت تک جامع اور مربوط نصابِ تعلیم
    • ہم نصابی سرگرمیوں کا جامع خاکہ
    • خطابت، مضمون نگاری، غیر درسی کتب کا مطالعہ
    • وسعتِ نظر اور کشادہ ظرفی
    • عمدہ وصالح تربیت
    • حفظ کے ساتھ اُردو، ہندی اور انگریزی کی تعلیم
    • حفظِ قرآن کی تکمیل کے بعد عربی درجات میں داخلہ
    • معقول ومناسب فیس
    • ہاسٹل کی بہترین سہولیات
    • مراجع ومصادر سے مزین مرکزی لائبریری
    • ہر شعبے میں ایک علاحدہ لائبریری
    • جدید طرز کا کمپیوٹر لیب
    • طالبات کے لیے علاحدہ، محفوظ اور کشادہ کیمپس
    • طالبات کے لیے سلائی کڑھائی کا شعبہ
    • بورڈر طالبات کے لیے جزوقتی کمپیوٹر کا شعبہ
    • غیر بورڈر طالبات کی آمد ورفت کے لیے بسوں کی سہولت
    • معیاری طبی سہولیات
    • فراغت کے بعد (اندرون وبیرونِ ملک) اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع
    مزید جانیے

    اکابرین کی رائے

    جامعۃ الفلاح اکابرینِ ملت کی نظر میں

    جامعہ کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں

    نیوز لیٹر اور میگزین

    فکر انگیز اور بصیرت افروز مشمولات کے حامل جامعہ کے ہفت روزہ نیوز لیٹر اور ماہانہ میگزین حیات نو اور ضوفگاں کا مطالعہ کیجیے اور جامعہ کی سرگرمیوں سے باخبر رہیے۔

    مزید جانیں

    سوشل میڈیا

    سوشل میڈیا پر جامعہ کے مختلف ہینڈلوں میں شامل ہوکر جامعہ کے پیغام کی ترویج کا ذریعہ بنیے۔

    تعاون

    جامعۃ الفلاح کا مالی تعاون کیجیے اور عنداللہ ماجور ہوں۔

    تعاون کیجیے

    رابطہ

    ہم سے رابطہ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے مختصر فارم کا استعمال کیجیے یا فوٹر میں دیے گئے نمبروں پر رابطہ کیجیے۔