طالبات میں ہم نصابی سرگرمیوں کو منظم کرنے، تقریری وتحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، علمی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور اجتماعی کاموں کو انجام دینے کی مشق بہم پہنچانے کے لیے ان کی انجمن ”جمعیۃ الطالبات“ کے نام سے سرگرمِ عمل ہے۔
اس کے سرپرستِ اعلیٰ مہتمم تعلیم وتربیت ہوتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے شعبۂ اعلیٰ کلیۃ البنات کی معلّمات میں سے کسی کو مقرر کیا جائے گا۔
طالبات اپنی انجمن کا جملہ انتظام وانصرام اپنی معلّمات کی رہنمائی میں خود ہی کرتی ہیں اور مختلف شعبوں کے تحت اپنی مفوضہ ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔ اس کی میقات ایک سال کی ہوتی ہے۔