داخلے سے متعلق قواعد وضوابط

 

جامعہ کا تعلیمی سال عموماً ۶؍ شوال سے شروع ہو کر 2۴؍ شعبان کو ختم ہوتا ہے۔ داخلے ماہِ شوال میں متعینہ تاریخوں میں بذریعۂ ٹسٹ ہوتے ہیں۔ دورانِ سال باقاعدہ داخلہ نہیں ہوتا، البتہ حسبِ گنجائش سماعت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

ضوابطِ داخلہ

۱۔ داخلے سے متعلق جملہ امور کے لیے رابطہ دفترِ اہتمام سے ہونا چاہیے۔

۲۔ امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم یا آن لائن داخلہ فارم پُر کرنا ہوگا۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن داخلہ فارم جامعہ کی ویب سائٹ پر پُر کیا جا سکتا ہے۔  

۳۔ شعبۂ ثانوی، شعبۂ حفظ اور شعبۂ اعلیٰ میں داخلے کے خواہش مند امیدواران کا متعینہ تاریخوں میں داخلہ ٹسٹ ہوتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جاتا ہے۔ داخلہ ٹسٹ کی تاریخوں کا اعلان رمضان سے قبل کر دیا جاتا ہے۔ شعبۂ ابتدائی میں داخلہ ماہِ شوال کے آخر تک جاری رہتا ہے۔  

۴۔ دار الاقامہ میں رہائش کے لیے کم از کم درجہ ششم میں داخلہ ہونا چاہیے۔  

۵۔ عالمیت اور فضیلت کے سالِ اول ہی میں داخلہ لیا جاتا ہے۔  

۶۔ درجہ حفظ میں داخلے کے لیے درجہ پنجم (ابتدائی) کے معیار کی صلاحیت ضروری ہے۔  

۷۔ درجہ اطفال (ابتدائی) میں داخلے کے وقت کم از کم عمر مکمل تین سال، درجہ اول (ابتدائی) میں چار سال، درجہ ششم (ثانوی) میں نو سال، عربی اول (اعلیٰ) میں بارہ سال، عالمیت سالِ اول (عربی پنجم) میں سترہ سال اور فضیلت سالِ اول (عربی ہفتم) میں اُنیس سال ضروری ہے۔

۸۔ سندِ مولوی کے لیے عمر سولہ سال، سندِ عالمیت کے لیے اٹھارہ سال اور سندِ فضیلت کے لیے بیس سال ضروری ہے۔

۹۔ بوقتِ داخلہ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی/ تاریخِ پیدائش کا تصدیق نامہ اور اصل T.C. جمع کرنا ضروری ہے۔  

۱۰۔ کشمیر اور نیپال کے طلبہ وطالبات کے لیے NOC بھی جمع کرنا ضروری ہے۔

۱۱۔ داخلہ صرف ایک سال کے لیے ہوتا ہے، امتحان سالانہ سے قبل تجدید داخلہ فارم پُر کرکے نئے تعلیمی سال کے لیے تجدید داخلہ کرانا ضروری ہے۔