دفتر اہتمام

 

جامعہ کے تمام تعلیمی شعبوں کی نگرانی کے لیے ایک مہتمم تعلیم وتربیت ہوتا ہے جس کے سامنے تمام ذمہ دارانِ شعبہ جات جواب دہ ہوتے ہیں۔ 

تمام تعلیمی شعبہ جات سے متعلق امور دفتر اہتمام کی نگرانی میں انجام پاتے ہیں۔ 

دستورِ جامعہ کے مطابق مہتمم تعلیم وتربیت کے فرائض واختیارات حسبِ ذیل ہیں:

(۱) تعلیم وتربیت سے متعلق مجلسِ شوریٰ اور مجلسِ عاملہ کے فیصلوں کو رو بہ عمل لانا۔

(۲) جامعہ کے تعلیمی وتربیتی نظام کو مؤثر ونتیجہ خیز بنانے کی تدابیر اختیار کرنا۔

(۳) تعلیم وتربیت سے متعلق تفصیلات مرتّب کرکے مجلسِ عاملہ کے سامنے غور وفیصلے کے لیے پیش کرنا۔

(۴) تعلیم وتربیت کی مجموعی صورتِ حال کی رپورٹ ناظمِ جامعہ کو پیش کرنا۔

(۵) حسبِ ضابطہ داخلہ، اخراج اور امتحانات کا نظم کرنا۔

مہتمم تعلیم وتربیت ان تمام امور کو دفتر اہتمام کے توسط سے انجام دیتا ہے۔

  • دفتر اہتمام کے فرائض
  • مہتمم تعلیم وتربیت کی ہدایات پر عمل کرنا۔ 
  • مہتمم تعلیم وتربیت کی ہدایات متعلق شعبوں کو ارسال کرنا  اور شعبوں سے ربط رکھنا۔
  • جملہ ریکارڈ فائل درست رکھنا۔ 
  • مراسلات کا ریکارڈ رکھنا اور مراسلات رجسٹر Maintain رکھنا۔ 
  • مہتمم تعلیم وتربیت کے نام آئے کاغذات مہتمم کے سامنے پیش کرنا اور اس کی کارروائی  سے متعلق فرد کو مطلع کرنا۔
  • مہتمم تعلیم وتربیت کی ہدایت پر ذمہ دارانِ شعبہ جات اور امتحانی ونصابی کمیٹی کی میٹنگ بلانا اور کارروائی قلمبند کرنا۔
  • تعلیمی شعبہ جات کو داخلہ فارم اور تجدید داخلہ فارم فراہم کرنا اور داخلے سے متعلق دشواریوں کو حل کرنا۔
  • وظیفہ فارم وصول کرنا اور متعلق کارروائیاں مکمل کراکر برائے منظوری ناظم جامعہ کو ارسال کرنا۔
  • اسناد ومارکس شیٹ سے متعلق درخواست وصول کرنا اور متعلق شعبے سے تیار کراکر فراہم کرنا۔
  • شعبوں سے تعلیمی وتربیتی رپورٹ لینا۔ 
  • تعلیمی شعبہ جات کا نظام الاوقات متعین کرنا۔
  • سالانہ تعلیمی کیلنڈر تیار کرنا۔
  • آئی کارڈ کی فراہمی کا بندوبست کرنا۔
  • طلبہ وطالبات، معلّمین ومعلّمات، کلاس روم اور ہاسٹل کے کمروں کی تعداد کا ریکارڈ رکھنا۔ 
  • اہتمام کے تحت شاگرد پیشہ ملازمین کی ڈیوٹی لگانا۔ 
  • ملحق مدارس سے رابطہ رکھنا اور حسبِ ضرورت معاملات کی اطلاع دینا۔