اس شعبے کی مدتِ تعلیم تین سال ہے: درجہ ششم تا درجہ ہشتم۔
ان درجات میں اُردو، ہندی، عربی، انگریزی، فارسی، دینیات، سیرت، تاریخ اور جغرافیہ کے علاوہ سرکاری جونیئر ہائی اسکول کے معیار کی ریاضی اور سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے۔
ضوابطِ داخلہ
- امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم یا آن لائن داخلہ فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- داخلے کے خواہش مند امیدواران کا متعینہ تاریخوں میں داخلہ ٹسٹ ہوتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جاتا ہے۔ داخلہ ٹسٹ کی تاریخوں کا اعلان رمضان سے قبل کر دیا جاتا ہے۔
- تمام بیرونی طلبہ کا دار الاقامہ میں رہنا لازم ہے۔
- درجہ ششم میں داخلے کے وقت کم از کم عمر مکمل نو سال ضروری ہے۔
- بوقتِ داخلہ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی/ تاریخِ پیدائش کا تصدیق نامہ اور اصل T.C. جمع کرنا ضروری ہے۔
- کشمیر اور نیپال کے طلبہ وطالبات کے لیے NOC بھی جمع کرنا ضروری ہے۔
- داخلہ صرف ایک سال کے لیے ہوتا ہے، امتحان سالانہ سے قبل تجدید داخلہ فارم پُر کرکے نئے تعلیمی سال کے لیے تجدید داخلہ کرانا ضروری ہوتا ہے۔
اخراجات بوقتِ داخلہ ودیگر اخراجات
- داخلہ فارم: 100 روپئے، داخلہ فیس: 400 روپئے۔
- ماہانہ تعلیمی فیس: شعبۂ ثانوی 300 روپئے۔
- سالانہ لائبریری فیس (غیر بورڈر طلبہ وطالبات سے): شعبۂ ثانوی 150 روپئے۔
- امتحانی فیس: شعبۂ ثانوی 300 روپئے۔
- بورڈر طلبہ وطالبات سے بوقتِ داخلہ زرِ ضمانت مطبخ 2000 روپئے اور پیشگی فیس خوارک 1500 روپئے۔
- بورڈر طلبہ وطالبات سے سالانہ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس 3000 روپئے۔ یہ فیس ایک ساتھ جمع ہوگی اور ناقابلِ واپسی ہوگی۔
- بورڈر طالبات سے سالانہ فرنیچر فیس: 300 روپئے (ناقابلِ واپسی)۔
نوٹ:فیس کی شرحوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔
٭ بوقتِ داخلہ مجموعی اخراجات:
- بورڈر طلبہ : 7300 روپئے (داخلہ فارم: 100 + داخلہ فیس: 400 + ایک ماہ کی تعلیمی فیس: 300+ زرِ ضمانت مطبخ: 2000+ پیشگی فیس خوارک: 1500+ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس 3000)
- بورڈر طالبات: 7600 روپئے (سابقہ تمام فیسیں+ فرنیچر فیس: 300)
- غیر بورڈر طلبہ/ طالبات: ۹50 روپئے (داخلہ فارم: 100 + داخلہ فیس: 400 + ایک ماہ کی تعلیمی فیس: 300+ سالانہ لائبریری فیس: 150)