دفتر نظامت کے تحت شعبۂ رابطۂ عامہ بھی ہے جو براہِ راست ناظمِ جامعہ کے ماتحت ہوتا ہے۔ اس شعبے سے درج ذیل امور انجام پاتے ہیں:
1- ناظم جامعہ کی ہدایت کے مطابق روز مرہ کے امور ومسائل کو دیکھنا۔
2-جملہ ملازمینِ جامعہ کا ریکارڈ رکھنا۔
3-طلبہ وطالبات کے وظائف کا ریکارڈ رکھنا۔
4-حصولِ تعاون کے لیے منصوبہ بندی کرنا۔ مختلف علاقوں میں سفراے کرام کو بھیجنا۔ وصولی کے نظام کو عملی جامہ پہنانا۔
5-مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ، مجلس تعلیمی کے اجلاسوں کا انتظام وانصرام کرنا۔
۶- جامعہ سے عوام کو مربوط رکھنے، عوام میں جامعہ کو متعارف کرانے اور جامعہ سے تعلق کو مستحکم کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دینا اور اس کو عملی جامہ پہنانا۔
۷-طلبہ کے سرپرستوں، معاونین، اطراف کے مواضعات، مختلف شعبوں اور مقامات کے بہی خواہوں اور اصحابِ خیر حضرات سے مراسلت، دورے، نشستوں اور اجلاس وغیرہ کے ذریعے ربط رکھنا۔
8-ممتاز مدارس سے ربط رکھنا۔
9-تعارفی فولڈر، کتابچے، اسلامی لٹریچر اور نصابی کتب کی اشاعت کا نظم وانصرام کرنا۔
شعبۂ رابطۂ عامہ میں ایک سیکریٹری، معاونین سیکریٹری /کلرک ہوتے ہیں، جو متعلقہ امور کی انجام دہی کرتے ہیں۔ اِس وقت اس شعبے میں درج ذیل افراد ہیں:
1-جناب شیر افگن فلاحی صاحب (معاون سیکریٹری)
2-جناب مشاہد عبدالحق صاحب (معاون سیکریٹری)