مجلسِ شوریٰ کے فیصلوں کو زیرِ عمل لانے، ناظمِ جامعہ کی معاونت کرنے اور روز مرہ کے نظم ونسق کے سلسلے میں غور وفیصلہ کرنے کے لیے ایک مجلسِ عاملہ ہوتی ہے جو ناظمِ جامعہ، نائب ناظمِ جامعہ، معتمدِ مال، مہتمم تعلیم وتربیت اور مجلسِ شوریٰ کے پانچ منتخب ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ مجلسِ عاملہ مجلسِ شوریٰ کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے۔ مجلسِ عاملہ کے فیصلے توثیق کے لیے مجلسِ شوریٰ میں پیش ہوتے ہیں، البتہ توثیق سے قبل منظوری کی امید پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔
فرائض واختیارات
مجلسِ عاملہ کے فرائض وا ختیارات حسبِ ذیل ہیں:
(۱) ناظمِ جامعہ کی سفارش پر اساتذہ وکارکنانِ جامعہ کا تقرر کرنا، برطرف یا معطل کرنا یا ان کے استعفوں پر غور وفیصلہ کرنا۔
(۲) مجلسِ شوریٰ کے فیصلوں اور شیخ الجامعہ کی ہدایات کو زیرِ عمل لانے کی صورتیں متعین کرنا۔
(۳) روز مرہ کے اہم مسائل کے سلسلے میں حسبِ ضرورت غور وفیصلہ کرنا۔
(۴) شعبہ جات کے لیے قواعد وضوابط مرتّب کرنا۔
(۵) جامعہ کی تعطیلات اور اساتذہ وکارکنان کی رخصتوں کے ضابطے بنانا۔