مقیم طلبہ وطالبات کے کھانے کے نظم کے لیے جامعہ میں مطبخ کا شعبہ ہے۔ کھانے میں عموماً دال، چاول، روٹی، سبزی اور گوشت ہوتا ہے۔ صبح کو ہلکے پھلکے ناشتے کا بھی نظم ہوتا ہے۔ کھانے کی فیس متعین نہیں ہے، بلکہ ماہانہ خرچ کے حساب سے فیس کا تعین ہوتا ہے۔ ماہ بہ ماہ فیس طعام کی ادائیگی ضروری ہے۔ بقایاجات کی وجہ سے نظم میں دشواری ہوتی ہے۔
اخراجات
(۱) بورڈر طلبہ وطالبات سے بوقتِ داخلہ زرِ ضمانت مطبخ 2000 روپئے اور پیشگی فیس خوارک 1500 روپئے وصول کی جاتی ہے۔ تعلیم مکمل کر لینے یا ترک کر دینے کی صورت میں کلیرنس کراتے وقت مطبخ کا حساب صاف کرنا ضروری ہوتا ہے اور مذکورہ دونوں رقومات میں سے جو کچھ بچ جاتا ہے وہ واپس کر دیا جاتا ہے۔
(۲) ماہانہ طعام فیس: طعام فیس کا تعین ماہانہ خرچ کے حساب سے ہوتا ہے۔ ماہانہ طعام فیس اوسطاً 1800 روپئے ہوتی ہے۔
نوٹ: یہ صرف مطبخ سے متعلق اخراجات ہیں۔ مجموعی اخراجات کی معرفت کے لیے ”اخراجات بوقت ِ داخلہ ودیگر اخراجات“ دیکھیں۔