مہتمم تعلیم وتربیت کا پیغام

 

جامعۃ الفلاح اپنے تعلیمی منہج کے اعتبار سے جدید وقدیم کا ایک حسین امتزاج ہے۔ ابتدا سے ہی جہاں ایک طرف تعلیمی نظام میں اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جاتا رہا ہے، وہیں عصر حاضر کی اطلاعاتی ٹکنالوجی سے تعلیمی وتربیتی نظام کو مزید بہتر بنانے میں اس نوع کی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ جامعۃ الفلاح کی ویب سائٹ کو پہلے سے بہت بہتر اور مزید فعال بنانے کی صورت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جامعۃ الفلاح کے تعلیمی نظام سے دلچسپی رکھنے والوں اور اس کے بہی خواہوں کے لیے یہ بات بہت خوش آئند ہوگی مدرسہ کی ویب سائٹ پر تمام ضروری معلومات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ طلبہ وطالبات کے نتائج اور ان سے متعلق دیگر اطلاعات پابندی کے ساتھ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی جاتی ہیں تاکہ وہ کہیں بھی رہیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہاں کے تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے آن لائن فارم بھرنے اور دیگر کارروائیوں کو بہ سہولت انجام دینے کی گنجائش فراہم کر دی گئی ہے۔ طلبہ اور ان کے والدین یہاں کے تعلیمی وتربیتی نظام کے رہنما خطوط بھی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

جامعۃ الفلاح کے بہی خواہوں کے لیے بھی یہ ویب سائٹ بہت مفید اور معلوماتی ہے۔ تعلیمی نصاب اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو اس پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کے توسط سے مدرسے کی تمام سرگرمیوں کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور بوقتِ ضرورت بعض دستاویزات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی ہے۔ اسی طرح مدرسے کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیل بھی پروجیکٹ کی شکل میں دی گئی ہے، تاکہ حسبِ سہولت صاحبانِ خیر آگے بڑھ کر ترقیاتی پروگراموں میں شامل ہوں اور عند اللہ ماجور ہوں۔ ادارے کے فارغین جو مادرِ علمی کی تعمیر وترقی کے لیے سرگرم رہتے ہیں ان کے لیے بھی یہ ویب سائٹ ایک مہمیز کا کام کرے گی۔

اس سلسلے میں ہمیں آپ کے مشوروں کا انتظام رہے گا۔

ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی

(مہتمم تعلیم وتربیت جامعۃ الفلاح)