ادارۂ علمیہ برائے نشر واشاعت

 

جامعۃ الفلاح نے تصنیف الرجال کے ساتھ تصنیف وتالیف پر بھی خصوصی توجہ صرف کی ہے، تاکہ افراد سازی کے متوازی علومِ مفیدہ اور اسلامی افکار ونظریات پر مبنی لٹریچر کی فراہمی کا ہدف پورا کیا جا سکے۔ اس مقصد کے پیشِ نظر ۲۹؍ اکتوبر ۱۹۶۷ء کو ادارۂ علمیہ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے حسبِ ذیل مقاصد ہیں:

  • جامعہ کے بنیادی نظریات کے مطابق تصنیف وتالیف اورعلمی تحقیق۔
  • اُردو،ہندی، انگریزی اور عربی میں تدریسی کتب کی تیاری اور اشاعت۔
  • مقاصدِ جامعہ سے ہم آہنگ اندازِ فکر کے حامل اہل قلم کی ہمت افزائی اور ان کی قابلِ قدر اور مفید کتابوں کی اشاعت۔
  • اُردو، عربی، انگریزی اور ہندی زبانوں کی وقیع اور علمی کتب کا باہم ایک دوسری زبانوں میں ترجمہ۔
  • ایک ایسے علمی وتحقیقی جریدے کا اجراء جو مذکورہ مقاصد کی تکمیل میں معاون ہو۔

ادارۂ علمیہ سے اب تک 73 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ہندی درسیات کی 2، اُردو درسیات کی 8، عربی درسیات کی 23، عربی مطبوعات 2 اور اردو تصانیف وتالیفات اور تراجم کے تحت کل 38 کتابیں شائع ہوئی ہیں۔