اسناد جاری کرانے کا طریقۂ کار اور متعلقہ ضوابط

 

طریقۂ کار

اسناد جاری کرانے کے لیے  مطبوعہ کلیرنس فارم (Clearance Form) پر درخواست دی جائے گی۔ یہ فارم دس روپئے ادا کرکے دفترِ اہتمام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مطلوبہ  تمام تفصیلات  ( مثلاً:امیدوار کا مکمل نام، ولدیت، پتہ، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، داخلہ نمبر، داخلے کا درجہ اور سن، بورڈر/ غیر بورڈر، مطبخ اکاؤنٹ نمبر، تعلیم ترک کرنے پر درجہ وسن، تعلیم مکمل کرنے پر ہر مرحلے کا سن وغیرہ) اردو اور انگریزی  میں درج کرنی ہوں گی اور متعلق شعبوں (مطبخ، نگراں دار الاقامہ، کلاس ٹیچر (سالِ رواں)، لائبریرین، ذمہ دارِ شعبہ) کی دستخط وحسابات صاف کرانے کے بعد  کلیرنس فارم دفترِ اہتمام میں  جمع کرنا ہوگا۔ اسناد تیار ہو جانے کے بعد  دفترِ اہتمام  سے ہی امیدوار/نمائندہ کو جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ ضوابط

(۱) اسناد کی حصولیابی کے لیے درخواست/فارم جمع کرنے کی تاریخ کو چھوڑ کر کام کے تین دن بعد اور امتحان کے ایام میں (صرف ضروری کاغذات کے لیے) ایک ہفتہ بعد رجوع کیا جائے۔ 

(۲) درخواست دہندہ یہ اطمینان کرلے کہ اندراجات مکمل ہیں۔ کیا ٹی سی جمع ہے؟ فارم میں کوئی کالم خالی تو نہیں رہ گیا ہے؟ وغیرہ۔ 

(۳) فی الفور اسناد/ کاغذات جاری کرانے کا وقت دو دن  متعین ہے۔ اس کے لیے 200 روپئے ایمرجنسی فیس دفترِ اہتمام میں جمع کرکے رسید حاصل کرلیں۔ اگر چھٹی سے تین گھنٹے قبل مطلوبہ کاغذات کے ساتھ درخواست موصول ہو جائے تو حسبِ سہولت اسی دن جاری کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

(۴) اس سے قبل اگر کوئی سند نکالی ہو تو اس کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں۔ 

(۵) دفتر امتحان سے اسناد جاری ہو جانے کے بعد کسی طرح کی اصلاح پر پوری فیس دوبارہ دینی ہوگی، خواہ امیدوار/نمائندہ نے دفترِ اہتمام سے وصول نہ کیا ہو۔ 

(۶) سند کے لیے کم از کم مطلوبہ مکمل عمر: مولوی ۱۶ سال، عالمیت ۱۸ سال، فضیلت ۲۰ سال۔