اغراض ومقاصد

۔ جامعہ کا مقصد ایسے افراد کی تیاری ہے:

الف۔  جو قرآن وسنت کا گہرا علم اور دینی بصیرت رکھتے ہوں۔

ب۔   جن کی نظر وقت کے اہم مسائل  پر ہو اور جو غیراسلامی افکار ونظریات سے بخوبی واقف ہوں۔

ج۔    جو اسلامی اخلاق وکردار کے حامل ہوں۔      

د۔ جن میں احیاے دین اور اعلاے کلمۃ اللہ کا جذبہ ہو۔

 ہ۔   جو گروہی، جماعتی اور فقہی اختلافات سے بالاتر ہوکر وسعتِ قلب ونظر کے ساتھ معاشرے کی اصلاح وتعمیرکا فریضہ انجام دے سکیں۔

۲۔ ایسا نصابِ تعلیم زیر عمل لانا جس میں دینی وعصری علوم کا بہترین امتزاج ہو اور جو جامعہ کی اساس دفعہ نمبر ۳ سے ہم آہنگ ہو۔

۳۔ اسلام کی خدمت  کے لیے دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق فکری، علمی اور تحقیقی مواد فراہم کرنا۔

۴۔ فنی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم (Vocational)  کا اس طرح نظم کرناجو دفعہ نمبر ۴، شق نمبر ۱  سے ہم آہنگ ہو۔