بیرونی طلبہ وطالبات کے لیے جامعہ میں علاحدہ علاحدہ دار الاقامہ کا نظم ہے۔ تمام بیرونی طلبہ وطالبات کا دار الاقامہ میں رہنا لازمی ہے۔ مقیم طلبہ / طالبات کی نگرانی متعدد اتالیق / اتالیقات کرتی ہیں۔ دار الاقامہ کے قواعد وضوابط کی پابندی لازم ہے۔ مقیم طلبہ/ طالبات کے لیے ۲۴ گھنٹے کا نظام الاوقات اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ تعلیمی وتربیتی لحاظ سے اچھے نتائج مرتب ہوں۔
قرب وجوار کے جو طلبہ شعبۂ اعلیٰ میں ہیں ان سے بھی ہماری درخواست ہے کہ وہ دار الاقامہ میں رہیں، تاکہ ان کی تعلیم وتربیت اچھے طریقے سے ہوسکے۔
سرپرستوں سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو ضرورت سے زیادہ رقم دے کر ان کے بگڑنے کا سبب نہ بنیں۔ بچوں کے لیے شائستہ اور شریفانہ لباس بنوائیں، نیز اسمارٹ فون دے کر ہاسٹل نہ بھیجیں۔ طلبہ کی درس میں غیر حاضری نقصان دہ ہے، اس لیے بلاوجہ ہر چھوٹی بڑی تقریب میں گھر نہ بلائیں، بلکہ یکسوئی سے پڑھنے کا موقع دیں۔ جامعہ کی تعطیلات حسبِ ذیل ہیں، ان کو ملحوظ رکھیں:
(۱) تعطیلِ کلاں ۲۵؍ شعبان تا ۵؍ شوال
(۲) تعطیلِ عید الاضحیٰ ۹ تا ۱۳؍ ذی الحجہ
(۳) میلاد النبی ۱۲؍ ربیع الاول
(۴) یومِ آزادی ۱۵؍ اگست
(۵) یومِ جمہوریہ ۲۶؍ جنوری
(۶) تعطیلِ ششماہی ۱۲ دن
(۷) تعطیلِ سرما ۱۴ دن
تعطیل میں بچے جب گھر جائیں تو وہاں بھی انہیں اسلامی اخلاقیات اور خصوصاً نماز وغیرہ کا پابند رکھیں۔
طلبہ کو گھر جانے کے لیے ریلوے کنسیشن تعطیلِ کلاں اور تعطیلِ ششماہی/ تعطیلِ سرما کے موقع پر دیا جاتا ہے۔
ضوابطِ دار الاقامہ
(۱) تمام بیرونی طلبہ وطالبات کا دار الاقامہ میں رہنا لازمی ہے۔
(۲) دارالاقامہ میں درجہ ششم سے نیچے داخلہ نہیں ہوتا۔
(۳) مقیم طلبہ وطالبات کے پاس ہر موسم کے لحاظ سے بستر، کم از کم چار جوڑے شائستہ کپڑے اور ناشتہ دان (ٹفن) ہونا چاہیے۔
(۴) جامعہ کے کیمپس میں طلبہ وطالبات کے لیے اسمارٹ فون کا استعمال ممنوع ہے۔
(۵) ماہ بہ ماہ فیس طعام کی ادائیگی ضروری ہے۔
(۶) کوئی طالب علم اگر جامعہ سے فرار ہو جائے تو اس کی اطلاع سرپرست کو دینے کے علاوہ جامعہ پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
اخراجات
(۱) بورڈر طلبہ وطالبات سے سالانہ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس 3000 روپئے لی جاتی ہے۔ یہ فیس ایک ساتھ وصول کی جاتی ہے اور ناقابلِ واپسی ہوتی ہے۔
(۲) نیز بورڈر طالبات سے سالانہ فرنیچر فیس 300 روپئے لی جاتی ہے، یہ فیس بھی ایک ساتھ وصول کی جاتی ہے اور ناقابلِ واپسی ہوتی ہے۔
نوٹ: یہ صرف دار الاقامہ سے متعلق اخراجات ہیں۔ مجموعی اخراجات کی معرفت کے لیے ”اخراجات بوقت ِ داخلہ ودیگر اخراجات“ دیکھیں۔