سلائی وکڑھائی سینٹر

 

جامعہ کے نصاب میں طالبات کے لیے امورِ خانہ داری ایک لازمی مضمون کی حیثیت سے داخل ہے۔ لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے بالکل ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے۔ البتہ بطورِ خاص سلائی وکڑھائی میں مزید مہارت پیدا کرنے کے لیے غیر درسی اوقات میں فنی مہارت رکھنے والی معلّمات کے ذریعے ایک اضافی کورس کا نظم کیا گیا ہے۔ یہ کورس اختیاری ہے، اس کا الگ سے امتحان لے کر اس کی سند دی جاتی ہے۔

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے یہ شعبہ ۲۰۱۶ء سے قائم ہے اور الحمدللہ اب تک سلائی کورس کے آٹھ بیچ مکمل ہوچکے ہیں۔ ہر سال تقریباً پچاس طالبات استفادہ کرتی ہیں اور امتحان میں کامیاب ہونے والی طالبات کو سند دی جاتی ہے۔ مستقل طور سے دو معلّمات اپنے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہی ہیں۔ سیکھنے کے لیے 19 عدد مشینیں سینٹر میں موجود ہیں۔ 

اس سینٹر کا مقصد طالبات اور خواتین کو اس فن میں ماہر بنانا ہے، تاکہ گھر بیٹھے آمدنی حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکے۔ اس سینٹر سے جامعہ کی طالبات کے علاوہ بیرونی طالبات/ خواتین بھی استفادہ کرتی ہیں۔