شرائطِ الحاق:
٭ جامعۃ الفلاح سے الحاق کی منظوری اس مدرسے یا مکتب کو دی جائے گی جس کو جامعہ کے مقاصد سے پورا اتفاق ہو۔
٭ جس کا نصابِ تعلیم جامعہ کے نصابِ تعلیم کے مطابق ہو اور اسی نصاب کے تحت تعلیم دی جا رہی ہو۔
٭ جس کی مدتِ تعلیم جامعہ سے ہم آہنگ ہو (ابتدائی ۵؍سال، ثانوی ۳؍سال ، مولوی ۴؍سال ، عالمیت ۲؍سال اور فضیلت ۲؍سال)
٭ جس کے ذمہ داران الحاق کی شرائط وضوابط اور ذمہ دارانِ جامعہ کی ہدایات اور مشوروں کی پابندی کا عہد کریں۔
٭ جس کے اساتذہ کا معیار جامعہ کے مقرر کردہ حدود کے مطابق ہو۔
٭ طلبہ / طالبات کی ہم نصابی سرگرمیاں جامعہ کے طرز پر ہوں اور انھیں مقاصدِ جامعہ کی روشنی میں منظم کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔
٭ نظامِ تعلیم وتربیت اور اوقاتِ کار حتی الامکان جامعہ سے ہم آہنگ ہوں۔
٭ جس کے اساتذہ وذمہ داران اور طلبہ فکرِ اسلامی کے حامل ہوں اور ان کے اندر احیاے دین کا جذبہ ہو۔
٭ جامعہ کی مجاز کمیٹی کی رپورٹ اس کے موافق ہو۔
ضوابطِ الحاق:
۱- مطلوب تو یہ ہے کہ ملحق مدارس کا امتحانی نظام مکمل طور پر جامعہ کے مطابق ہو، بصورتِ دیگر آخری درجے کا امتحان جامعہ کے نظا م کے تحت ہوگا۔ طلبہ کو جامعہ آکر امتحان دینا ہوگا یا مجاز افراد کی نگرانی میں ملحق مدارس ہی میں اس کا نظم کیا جائے گا۔
۲- ملحق مدرسے کا آخری درجہ پاس کر لینے والے طلبہ جامعہ کے اگلے درجے میں داخلہ پا سکیں گے۔
۳- کسی ادارے کا الحاق ابتدائی / ثانوی یا اعلیٰ درجات میں صرف عربی سوم (درجہ گیارہ) تک ہی کیا جائے گا۔
۴- جامعہ ملحق مدارس کی صرف تعلیمی وتربیتی اور امتحانی امور کی نگرانی کرے گا،حتی الامکان اساتذہ کی فراہمی میں بھی تعاون دے گا۔
۵- خواہش مند ادارے جامعہ کا الحاق فارم پُر کریں گے۔ درخواست کی منظوری کی باضابطہ اطلاع کے بعد ہی ملحق تصور کیے جائیں گے۔
۶- الحاق اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک فریقین (جامعہ ومدرسہ) اسے برقرار رکھنے پر مطمئن رہیں گے، یا ان میں سے کسی کی طرف سے معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی ظہور میں نہ آجائے۔