یہ جامعہ کا پہلا تعلیمی مرحلہ ہے۔
اس کی مدتِ تعلیم پانچ سال ہے: درجہ اول تا درجہ پنجم۔ درجہ اول سے پہلے درجہ اطفال بھی ہے، اسے شامل کرکے چھ سال ہوتے ہیں۔
ان درجات میں ناظرہ، دینیات، اُردو، ہندی، انگریزی، حساب، جنرل سائنس اور جغرافیہ کی تعلیم اس طرح دی جاتی ہے کہ طلبہ کا معیار سرکاری پرائمری اسکول سے بہتر ہوتا ہے۔
ضوابطِ داخلہ
- امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم یا آن لائن داخلہ فارم پُر کرنا ہوگا۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- شعبۂ ابتدائی میں داخلہ ماہِ شوال کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
- درجہ اطفال میں داخلے کے وقت کم از کم عمر مکمل تین سال اور درجہ اول میں چار سال ضروری ہے۔
- بوقتِ داخلہ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی یا تاریخِ پیدائش کا تصدیق نامہ جمع کرنا ضروری ہے۔
- اس شعبے میں دار الاقامہ میں داخلہ نہیں ہوتا۔
اخراجات بوقتِ داخلہ ودیگر اخراجات
- داخلہ فارم: 100 روپئے، داخلہ فیس: 400 روپئے۔
- ماہانہ تعلیمی فیس: شعبۂ ابتدائی 250 روپئے۔
- سالانہ لائبریری فیس: شعبۂ ابتدائی (چہارم وپنجم) 100 روپئے۔
- امتحانی فیس: شعبۂ ابتدائی (چہارم وپنجم) 250 روپئے، (اطفال تا سوم) 100 روپئے۔