شعبۂ اعلیٰ

 

مدتِ تعلیم آٹھ سال۔ اس مرحلہ کی تین منزلیں ہیں:

الف: مولوی (چار سال): ان درجات میں عربی زبان وادب، نحو وصرف، عربی انشاء، فقہ اسلامی، حدیث، تجوید، ترجمہ قرآن مجید اور عقیدۂ اسلامی کے علاوہ ہائی اسکول کے معیار کی انگریزی، گرامر، سیاسیات، اُردو اور ہندی کی تدریس ہوتی ہے۔ إن شاء اللہ اگلے تعلیمی سال سے کمپیوٹر، سائنس اور ریاضی کی تدریس کا بھی آغاز ہو رہا ہے، نیز مولوی کی سند کے ساتھ NIOS سے ہائی اسکول کی سند بھی فراہم کرائی جائے گی۔

ب: عالمیت (دو سال): ان درجات میں اسلامی علوم سے بہرور کرنے کے ساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی ضروری حد تک واقفیت بہم پہنچائی جاتی ہے، چنانچہ تفسیر، اصولِ تفسیر، علومِ قرآن، حدیث، اصولِ حدیث، علومِ حدیث، فقہ اسلامی، اصولِ فقہ، فرائض، عربی زبان وادب، عربی انشاء، بلاغت اور تعارفِ ادیان کے ساتھ انٹر میڈیٹ کے معیار کی انگریزی، اردو، ہندی، معاشیات اور ایجوکیشن پڑھائی جاتی ہے۔ عا  لمیت کی سند کی بنیاد پر مختلف یونیورسٹیوں میں بی اے میں داخلہ ملتا ہے اور بیرونِ ملک بھی متعدد یونیورسٹیوں میں یہ سند منظور ہے۔

ج: فضیلت (دو سال): اس مرحلے میں اسلامی علوم وعربی زبان وادب میں ماہرانہ دسترس پیدا کرنے اور علومِ جدیدہ سے بقدرِ ضرورت واقفیت بہم پہنچانے کا نظم اس طرح کیا جاتا ہے کہ فارغین ملک وملت کی مختلف ضرورتوں کی تکمیل کرسکیں اور لائق مدرّس، فائق مصنّف اور دردمند مبلغ اور مخلص قائد ثابت ہوں۔ چنانچہ اس میں تفسیر، اصولِ تفسیر، علومِ قرآن، حدیث، اصولِ حدیث، علومِ حدیث، فقہ مقارن، فقہ النوازل، اصولِ فقہ، قواعدِ فقہیہ، اسرارِ شریعت، ادبِ عربی اور فرق وتحریکات کے ساتھ بی اے کے معیار کی انگریزی اور اُردو کی تدریس ہوتی ہے۔ سندِ فضیلت مختلف یونیورسٹیوں میں بی اے کے مساوی تسلیم کی جاتی ہے۔

نوٹ: طالبات کے شعبے میں یہ نظامِ تعلیم اسی طرح نافذ ہے، البتہ ان کی ضروریات کے پیش نظر ہوم سائنس اور سلائی کڑھائی کا اضافہ ہے۔

ضوابطِ داخلہ

  1. امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم یا آن لائن داخلہ فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 
  2. داخلے کے خواہش مند امیدواران کا متعینہ تاریخوں میں داخلہ ٹسٹ ہوتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جاتا ہے۔ داخلہ ٹسٹ کی تاریخوں کا اعلان رمضان سے قبل کر دیا جاتا ہے۔ 
  3. تمام بیرونی طلبہ کا دار الاقامہ میں رہنا لازم ہے۔
  4. عالمیت اور فضیلت کے سالِ اول ہی میں داخلہ لیا جاتا ہے۔
  5. عربی اول میں داخلے کے وقت کم از کم عمر مکمل بارہ سال، عربی پنجم میں سترہ سال اور عربی ہفتم میں اُنیس سال ضروری ہے۔
  6. سندِ مولوی کے لیے عمر سولہ سال، سندِ عالمیت کے لیے اٹھارہ سال اور سندِ فضیلت کے لیے بیس سال ضروری ہے۔
  7. بوقتِ داخلہ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی/ تاریخِ پیدائش کا تصدیق نامہ اور اصل T.C. جمع کرنا ضروری ہے۔
  8. کشمیر اور نیپال کے طلبہ وطالبات کے لیے NOC بھی جمع کرنا ضروری ہے۔
  9. داخلہ صرف ایک سال کے لیے ہوتا ہے، امتحان سالانہ سے قبل تجدید داخلہ فارم پُر کرکے نئے تعلیمی سال کے لیے تجدید داخلہ کرانا ضروری ہوتا ہے۔

اخراجات بوقتِ داخلہ ودیگر اخراجات

  1. داخلہ فارم: 100 روپئے، داخلہ فیس: 400 روپئے۔
  2. ماہانہ تعلیمی فیس: شعبۂ اعلیٰ 350روپئے۔
  3. سالانہ لائبریری فیس (غیر بورڈر طلبہ وطالبات سے): شعبۂ اعلیٰ 250روپئے۔
  4. امتحانی فیس: شعبۂ اعلیٰ 350روپئے۔
  5. بورڈر طلبہ وطالبات سے بوقتِ داخلہ زرِ ضمانت مطبخ 2000 روپئے اور پیشگی فیس خوارک 1500 روپئے۔
  6. بورڈر طلبہ وطالبات سے سالانہ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس 3000 روپئے۔ یہ فیس ایک ساتھ جمع ہوگی اور ناقابلِ واپسی ہوگی۔
  7. بورڈر طالبات سے سالانہ فرنیچر فیس: 300 روپئے (ناقابلِ واپسی)۔

نوٹ:فیس کی شرحوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔

٭ بوقتِ داخلہ مجموعی اخراجات: 

  • بورڈر طلبہ : 7350 روپئے (داخلہ فارم: 100 + داخلہ فیس: 400 + ایک ماہ کی تعلیمی فیس: 350+ زرِ ضمانت مطبخ: 2000+ پیشگی فیس خوارک: 1500+ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس 3000)
  • بورڈر طالبات: 7650 روپئے (سابقہ تمام فیسیں+ فرنیچر فیس: 300)
  • غیر بورڈر طلبہ/ طالبات: 1100 روپئے (داخلہ فارم: 100 + داخلہ فیس: 400 + ایک ماہ کی تعلیمی فیس: 350+ سالانہ لائبریری فیس: 250)