جامعہ میں طلبہ و طالبات کے داخلے اور امتحانات کے لیے ایک شعبہ ہے۔ اس شعبے کے ذمے دار کا تعین مہتمم تعلیم وتربیت کی سفارش پر مجلس عاملہ کرتی ہے۔ اس کے فرائض واختیارات حسبِ ذیل ہیں:
۱- طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق طلبہ وطالبات کے داخلے وامتحانات کا انتظام کرنا۔
۲- داخلہ وامتحانات کے لیے ذیلی قواعد ترتیب دے کر مہتمم تعلیم وتربیت کے توسط سے مجلس عاملہ میں پیش کرنا۔
۳- تجدید داخلہ اور داخلہ ٹسٹ کا نظام ترتیب دینا اور اس پر عمل کرانا۔
۴- پرچوں کی تیاری،ممتحن کا انتخاب، امتحانات کے لیے نظام الاوقات، کاپی جانچنے کا نظم، رزلٹ کی تیاری اور اس کی تقسیم کا بندوبست کرنا۔
۵- کامیاب طلبہ وطالبات کو حسبِ ضابطہ نتائج، اسناد وغیرہ فراہم کرنا۔
نوٹ: ذمے دارِ شعبہ مہتمم تعلیم وتربیت کی ہدایات اور مشوروں کی روشنی میں اپنے کام انجام دیتے ہیں اور مہتمم تعلیم وتربیت کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔ اس شعبے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی ہوتی ہے، یہ کمیٹی تعلیمی شعبہ جات کے ذمہ داران پر مشتمل ہوتی ہے۔