شعبۂ مالیات

معتمدِ مال کی معاونت کے لیے ایک شعبۂ مالیات ہوتا ہے۔ اس شعبے سے مالیات سے متعلق جملہ امور انجام پاتے ہیں۔ اس شعبے کے فرائض حسبِ ذیل ہیں: 

۱- آمدنی کی صورتیں سوچنا اور اس کے لیے طویل مدتی وقلیل مدتی منصوبہ بندی کرنا۔

۲- اصحابِ خیر سے روابط رکھنا۔

۳- مالیات کی فراہمی کے سلسلے میں معاون کتابچے، ہینڈ بل اور اشتہارات کی اشاعت کے لیے شعبۂ رابطۂ عامہ کو مشورہ دینا۔

4-جملہ ملازمین کی تنخواہ بنانا اور اس کا ریکارڈ رکھنا۔ 

5-آمدنی کی رسیدیں کاٹنا، خرچ کا واؤچر بنانا، اس کی ادائیگی کرنا۔ 

6-ملازمین کا ای پی ایف جمع کرانا، کیش اور بینک لین دین کا ریکارڈ ر رکھنا۔ 

7-حساب وکتاب سے متعلق جملہ رجسٹر تیار کرنا اور کمپیوٹر میں انٹری کرنا۔ 

اس دفتر میں متعلقہ امور کی انجام دہی کے لیے منشی مالیات/ اکاؤنٹنٹ اور دو کلرک ہوتے ہیں۔ نیز مالیات کو مستحکم کرنے اور آمدنی کی صورتوں پر غور وخوض کے لیےمختلف اساتذہ وذمہ دارن پر مشتمل ایک مالیاتی کمیٹی ہوتی ہے۔ اس کمیٹی کا کنوینر معتمدِ مال ہوتا ہے۔ دفتر مالیات میں اِس وقت درج ذیل افراد خدمت انجام دے رہے ہیں: 

۱- جناب عاصم خان صاحب (منشی /اکاؤنٹنٹ مالیات)

۲- جناب عبدالرحمٰن صاحب (کلرک برائے دفتری امور)

۳- جناب مولانا محمد سلامت اللہ اصلاحی صاحب (کلرک برائے رابطہ محسنین وفلاحی برادران)