جامعہ میں طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کو منظم کرنے، تقریری وتحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، علمی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور اجتماعی کاموں کو انجام دینے کی مشق بہم پہنچانے کے لیے ’’جمعیۃ الطلبہ‘‘ کے نام سے ایک نظم ہوگا جس کے سرپرستِ اعلیٰ مہتمم تعلیم وتربیت ہوں گے۔ جمعیۃ الطلبہ نگرانِ اعلیٰ کے زیر نگرانی سرگرمِ عمل ہوگی اور ان کی معاونت کے لیے ایک استاد کو مقرر کیا جائے گا۔
- مقاصد
- ہم نصابی سرگرمیوں کو مؤثر اور مفیدبنانے میں مدد کرنا۔
- طلبہ کی علمی صلاحیت میں اضافہ کرنا۔
- تقریری وتحریری صلاحیت کو پروان چڑھانا۔
- ضروری علوم کی بنیادی معلومات فراہم کرنا۔
- طلبہ کی اخلاقی تعمیر اور ان کو اسلام کا عملی نمونہ بنانے میں نظمِ جامعہ کی مدد کرنا۔
- اجتماعی کاموں کو انجام دینے کی مشق بہم پہنچانا۔
- طلبہ میں خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرنا۔
- وسائل وذرائع
لائبریری، دارالمطالعہ، ہفتہ وار پروگرام، قلمی رسائل، وال میگزین، مختلف النوع مقابلے، تاریخی وعلمی مقامات کی سیاحت، خطباتِ جمعہ کا نظم، تعلیمی مظاہرہ، سالانہ میگزین، توسیعی لکچرس وغیرہ۔
- شعبہ جات ذمہ داران
نگراں جملہ شعبہ جات : سکریٹری جمعیۃ الطلبہ
شعبۂ لائبریری : لائبریرین
شعبۂ اخبارات ورسائل : معتمدِ اخبارات ورسائل
شعبۂ خطابت : معتمدِ خطابت
شعبۂ قلمی رسائل وجرائد : معتمدِ تحریر
شعبۂ ورزش وکھیل : معتمدِ ورزش وکھیل
شعبۂ صفائی وباغبانی : معتمدِ صفائی وباغبانی
شعبۂ بزمِ اطفال : معتمدِ بزمِ اطفال
شعبۂ مطبخ : جنرل مانیٹر
- ذمہ داریاں
- سکریٹری
- جمعیۃ کے جملہ شعبہ جات کو فعال اور متحرک رکھنا اور طے شدہ خاکے کے مطابق پروگراموں کو انجام دینا۔
- جمعیۃ کی کارکردگی سے نگرانِ اعلیٰ کو ماہ بہ ماہ مطلع کرتے رہنا اور ان کی ہدایت پر عمل کرنا۔
- جمعیۃ کے جملہ اثاثوں کی حفاظت اور نگہداشت کرنا۔
- سکریٹری اپنی جملہ ذمہ داریوں کے سلسلے میں نگرانِ اعلیٰ کے سامنے جواب دہ ہوگا۔
- لائبریرین
- لائبریری کو ترقی دینے کی تدابیر اختیار کرنا۔
- لائبریری کو منظم کرنا۔
- طلبہ کے استفادے کو آسان بنانا۔
- کتابوں کی حفاظت اور نگہداشت کرنا۔
- جامعہ کے لائبریرین کی ہدایات پر عمل کرنا۔
نوٹ: جمعیۃ کی لائبریری کی نگرانی جامعہ کے لائبریرین کریں گے۔ بزمِ اطفال کی لائبریری الگ ہوگی اور اس کا ایک انچارج ہوگا۔
- معتمدِ اخبارات ورسائل
- دار المطالعہ کو منظم کرنا۔
- اہم رسائل ومجلات کی فراہمی کی کوشش کرنا۔
- رسائل وجرائد کی حفاظت اور رسائل کی سالانہ فائل بندی کرانا۔
- نگرانی جامعہ کے لائبریرین کریں گے۔
- معتمدِ خطابت
- خطابت کے شعبوں کی نگرانی اور ان کو فعال بنانا۔
- تقریری صلاحیتوں کو نکھارنے کی تدابیر اختیار کرنا۔
- تقریری مقابلوں کا انعقاد کرنا۔
- خطباتِ جمعہ کے سلسلے میں شعبۂ رابطۂ عامہ کا تعاون کرنا۔
- معتمدِ تحریر
- قلمی رسائل اور وال میگزین کو متعین خاکے کے تحت نکلوانا۔
- تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی تدابیر اختیار کرنا۔
- سالانہ میگزین کی تیاری کرنا۔
- تحریری مقابلوں کا اہتمام کرنا۔
- معتمدِ ورزش وکھیل
- ورزش اور کھیل کود کو منظم کرنا۔
- گیم ٹیچر کی ہدایت پر عمل کرنا۔
- کھیل کے مقابلوں کا انعقاد کرنا۔
- نگرانی گیم ٹیچر کریں گے۔
- معتمدِ صفائی وباغبانی
- جامعہ میں موجود شجرکاری میں حتی المقدور طلبہ ساتھیوں کے تعاون سے حصہ لینا۔
- پھولوں اور سبزہ زاروں کی حفاظت کی تدابیر اختیار کرنا۔
- معتمدِ بزمِ اطفال
- طیبہ منزل کی جملہ سرگرمیوں کو انجام دینا۔
- نگرانی طیبہ منزل کے نگراں کریں گے۔
- جنرل مانیٹر
- کھانے کے معیار وغیرہ پر نگاہ رکھنا اور مطبخ کمیٹی کے ذمہ دار تک اپنے اور طلبہ کے تأثرات پہنچاتے رہنا۔
- کھانے کے اجتماعی نظم کو بہتر چلانے میں تعاون کرنا۔
- طریقۂ انتخاب
سکریٹری کا انتخاب مہتمم تعلیم وتربیت، نگرانِ اعلیٰ اور صدر مدرّس شعبۂ اعلیٰ کے نامزد پینل میں سے شعبۂ اعلیٰ کے طلبہ کریں گے۔ بقیہ ذمہ داران کا انتخاب شعبے کے طلبہ براہِ راست کریں گے۔ بزمِ اطفال کا انتخاب طیبہ منزل کے طلبہ کریں گے۔
- رہنما خطوط
ذمہ دارانِ جمعیۃ کا انتخاب فضیلت سالِ اول کے طلبہ میں سے کیا جائے گا۔ البتہ معتمدِ بزمِ اطفال اس سے مستثنیٰ ہوگا۔
ذمہ دارانِ جمعیۃ کے تعین وانتخاب میں طلبہ کا حسنِ اخلاق، تعلیمی دلچسپی اور نظم وضبط کی پابندی کا لحاظ کیا جائے گا۔ خواہشمند طلبہ کے سپرد کوئی ذمہ داری نہیں کی جائے گی۔ جمعیۃ کی سال بھر کی سرگرمیوں کا خاکہ سال کے شروع میں سرپرستِ اعلیٰ کے مشورے سے بنا لیا جائے گا۔ طلبہ کی مختلف النوع صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ جمعیۃ کے پروگراموں میں حصہ لینے والوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا اور ان کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔
کلاس وائز غیر درسی مطالعے کا نصاب مقرر کیا جائے گا۔ جمعیۃ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اساتذۂ کرام اور نگراں حضرات کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔
- طلبہ تنظیموں کے لیے ضوابط
- علاقائی بنیاد پر قائم کسی تنظیم کو جامعہ میں کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
- تنظیموں کی سرگرمیاں علم وتحقیق پر مرکوز ہوں گی۔
- تنظیموں کو صرف ہفتہ وار تنظیمی پروگرام کی اجازت ہوگی۔
- تنظیمیں اپنے اعلانات، بینر اور پوسٹر وغیرہ صرف مختص جگہوں پر ہی آویزاں کریں گی۔
- کوئی مہم یا کسی خاص دن کی مناسبت سے کوئی پروگرام نگرانِ اعلیٰ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔
- کوئی پمفلٹ یا کتابچہ کیمپس کے اندر نگرانِ اعلیٰ کی اجازت کے بغیر تقسیم نہیں کیا جائے گا۔
- جامعہ سے باہر تنظیمی پروگرام میں شرکت کے لیے سرپرست کی تحریر ضروری ہوگی اور رخصت کی منظوری میں تعلیمی مصالح کا لحاظ کیا جائے گا اور نگرانِ اعلیٰ کی منظوری کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
- تنظیم کی جانب سے لائبریری یا دارالمطالعہ قائم کرنے کے لیے نگرانِ اعلیٰ سے اجازت لینی ہوگی اور دار المطالعہ میں موجود کتابوں کی فہرست سے سرپرستِ اعلیٰ کو مطلع کرنا ہوگا۔
- طیبہ منزل میں تنظیمی کام کی ذمہ داری وہیں کے طلبہ کی ہوگی۔
- تنظیم کے وابستگان کو اس بات کا پابند بنایاجائے گا کہ وہ اخوت ومحبت اور تعاونِ باہمی کے جذبے کو فروغ دیں اور ہر طرح کے تعصب سے بلند رہیں۔
- طلبہ تنظیمیں نگرانِ اعلیٰ کی ہدایات کی پابند ہوں گی۔