مجلسِ تعلیمی

 

جامعہ کی ایک مجلسِ تعلیمی ہے، جو  تعلیمی وتربیتی امور ومسائل سے متعلق سفارشات مرتّب کرتی ہے۔

ناظمِ جامعہ، مہتمم تعلیم وتربیت اور صدر مدرّس بحیثیتِ عہدہ مجلسِ تعلیمی کے ارکان ہوتے ہیں، ان کے علاوہ چھ ارکان مجلسِ شوریٰ کے منتخب کردہ ہوتے ہیں۔ مجلسِ تعلیمی میں شوریٰ سے باہر کے افراد بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔ 

فرائض واختیارات 

مجلسِ تعلیمی کے فرائض واختیارات حسبِ ذیل ہیں:

(۱) مقاصدِ جامعہ سے ہم آہنگ نصابِ تعلیم مرتّب کرنا اور حسبِ ضرورت غور وفکر کرکے اس میں اصلاح کا عمل جاری رکھنا۔

(۲) جامعہ کے تعلیمی وتربیتی معیار کو بلند کرنے کی عملی صورتیں تجویز کرنا۔

(۳) جامعہ کی تعلیمی وتربیتی صورتِ حال کا جائزہ لینا اور معائنے کی شکلیں متعین کرنا۔

(۴) اساتذہ کے علمی وفکری اور فنی ارتقاء کے لیے تدابیر تجویز کرنا۔