نام :ڈاکٹر عمیر احمد
ولدیت :حکیم محمد ایوبؒ
پیشہ:ڈاکٹر /حکیم
پتہ: ایوب ہاسپٹل، بلریاگنج، اعظم گڑھ، یوپی
آپ حکیم محمد ایوبؒ، جو تحریکِ اسلامی کے قائدین میں سے تھے اور علاقے کے جانے مانے طبیب تھے، کے بیٹے ہیں۔ آپ اپنے والدِ محترم کے طریقۂ علاج کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور روزآنہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سیکڑوں مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ آپ مختلف کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔ بلریاگنج کی عید گاہ کمیٹی کے صدر بھی ہیں اور قدیم جامع مسجد، بلریاگنج کے بھی ذمہ داروں میں سے ہیں۔ سماجی کارکن کی حیثیت سے سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
آپ جامعہ کے نائب ناظم ہیں، نیز جامعہ کی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے رکن اور الفلاح ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ہیں۔ جامعہ کی تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں۔