- اگلے سال کے داخلے کی تجدید کے لیے ہر تعلیمی سال کے آخر میں سالانہ امتحانات سے قبل تجدید داخلہ فارم پُر کرکے جمع کرنا ضروری ہے۔
- تجدید داخلہ فارم کلاس ٹیچر سے حاصل کرکے جملہ تفصیلات پُر کرنے کے بعد کلاس ٹیچر کے پاس ہی جمع کر دیا جاتا ہے۔
- اس کے بعد اس پر کلاس ٹیچر طالب علم کی تعلیمی رپورٹ لگاتا ہے اور نگراں تربیتی رپورٹ۔ پھر نگرانِ اعلیٰ کے سفارشی دستخط کے بعد صدرِ شعبہ یا مہتمم تعلیم وتربیت تجدید داخلہ کو منظور/ مشروط/ نامنظور کرتے ہیں۔
- اگلے تعلیمی سال کے آغاز میں طالب علم متعینہ تاریخوں میں اپنا تجدید داخلہ فارم دفترِ شعبہ سے حاصل کرکے سابق کلاس ٹیچر، مطبخ، کتب خانہ اور جمعیۃ الطلبہ/ جمعیۃ الطالبات سے اپنے حسابات صاف کراکر دستخط کراتا ہے۔
- اس کے بعد وہ فارم دفتر میں جمع کرتا ہے جہاں اس کا نام ریکارڈ رجسٹر میں درج کر لیا جاتا ہے اور اسے تجدید داخلہ کی سلپ دے دی جاتی ہے جس کی بنیاد پر کلاس ٹیچر اس کا نام رجسٹر میں درج کر لیتے ہیں۔
- طالب علم جب تک تجدید داخلہ کی کارروائیاں مکمل نہیں کراتا ہے رجسٹر میں اس کی حاضری نہیں بنائی جاتی، اگرچہ وہ درجے میں حاضر ہو۔
- تعلیمی سال کے آغاز میں تجدید داخلہ کی کارروائیاں مکمل کرانے کے لیے تاریخیں متعین ہوتی ہیں جن کا اعلان تعلیمی کیلنڈر میں کر دیا جاتا ہے۔