- امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم پُر کرنا ہوگا۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- داخلہ فارم میں مکمل تفصیلات کا اندراج کرنا ضروری ہوگا۔ فارم نامکمل ہونے پر داخلہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
- داخلہ فارم ٹی سی/سرکاری دستاویز کے مطابق صاف صاف حروف میں احتیاط سے پُر کریں۔
- نام، ولدیت، تاریخ پیدائش کے کالم میں وہائٹنر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ کٹ پٹ، اُور رائٹنگ والے داخلہ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
- داخلہ فارم آف لائن جمع کرتے وقت ان دستاویزات (دو فوٹو، آدھار کارڈ/ سرکاری تصدیق نامے کی فوٹو کاپی) کا منسلک کرنا ضروری ہوگا۔
- داخلہ فارم پُر کرکے متعلق شعبے میں ہیڈ شعبہ کے پاس جمع کرنا رہے گا۔
- شعبۂ ثانوی، شعبۂ حفظ اور شعبۂ اعلیٰ میں داخلے کے خواہش مند امیدواران کا متعینہ تاریخوں میں داخلہ ٹسٹ ہوگا، اس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جائے گا۔ شعبۂ ابتدائی میں داخلہ ماہِ شوال کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
- داخلہ ٹسٹ میں کامیابی کے بعد داخلہ فارم متعلق شعبے سے حاصل کر کے داخلے کی کارروائی امیدوار کو حسبِ ذیل طریقے سےمکمل کرانی ہوگی:
- داخلہ فارم کے ساتھ اصل ٹی سی پیش کرنی ہوگی۔ داخلہ فیس اور ایک ماہ کی تعلیمی فیس متعلق شعبے میں جمع کرکے داخلہ نمبر حاصل کرنا ہوگا۔ داخلہ نمبر مل جانے پر داخلہ مکمل ہو جائے گا۔
- بورڈر طلبہ/ طالبات کو زرِ ضمانت مطبخ، پیشگی فیس خوارک اور سالانہ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس بھی جمع کرنی ہوگی۔ نیز بورڈر طالبات کو سالانہ فرنیچر فیس بھی جمع کرنی ہوگی۔ ان تمام کی ادائیگی کے بعد ہی داخلہ مکمل ہو سکے گا۔
- کشمیر اور نیپال کے طلبہ/ طالبات کے لیے NOC بھی جمع کرنا ضروری ہوگا۔