آن لائن داخلہ فارم پُر کریں

 

[جیسے ہی کوئی اس بٹن پر کلک کرے اس کے سامنے سب سے پہلے درج ذیل ضوابط آ جائیں]

ضوابطِ داخلہ

(۱) داخلے سے متعلق جملہ امور کے لیے رابطہ دفترِ اہتمام سے ہونا چاہیے۔

(۲) امیدوارِ داخلہ کو جامعہ کا مطبوعہ داخلہ فارم یا آن لائن داخلہ فارم پُر کرنا ہوگا۔ مطبوعہ داخلہ فارم دفترِ اہتمام یا متعلق شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن داخلہ فارم جامعہ کی ویب سائٹ پر پُر کیا جا سکتا ہے۔ 

(۳) شعبۂ ثانوی، شعبۂ حفظ اور شعبۂ اعلیٰ میں داخلے کے خواہش مند امیدواران کا متعینہ تاریخوں میں داخلہ ٹسٹ ہوتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جاتا ہے۔ داخلہ ٹسٹ کی تاریخوں کا اعلان رمضان سے قبل کر دیا جاتا ہے۔ شعبۂ ابتدائی میں داخلہ ماہِ شوال کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ 

(۴) دار الاقامہ میں رہائش کے لیے کم از کم درجہ ششم میں داخلہ ہونا چاہیے۔ 

(۵) عالمیت اور فضیلت کے سالِ اول ہی میں داخلہ لیا جاتا ہے۔ 

(۶) درجہ حفظ میں داخلے کے لیے درجہ پنجم (ابتدائی) کے معیار کی صلاحیت ضروری ہے۔ 

(۷) درجہ اطفال (ابتدائی) میں داخلے کے وقت کم از کم عمر مکمل تین سال، درجہ اول (ابتدائی) میں چار سال، درجہ ششم (ثانوی) میں نو سال، عربی اول (اعلیٰ) میں بارہ سال، عالمیت سالِ اول (عربی پنجم) میں سترہ سال اور فضیلت سالِ اول (عربی ہفتم) میں اُنیس سال ضروری ہے۔

(۸) سندِ مولوی کے لیے عمر سولہ سال، سندِ عالمیت کے لیے اٹھارہ سال اور سندِ فضیلت کے لیے بیس سال ضروری ہے۔

(۹) بوقتِ داخلہ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی/ تاریخِ پیدائش کا تصدیق نامہ اور اصل T.C. جمع کرنا ضروری ہے۔ 

(۱۰) کشمیر اور نیپال کے طلبہ وطالبات کے لیے NOC بھی جمع کرنا ضروری ہے۔

(۱۱) داخلہ صرف ایک سال کے لیے ہوتا ہے، امتحان سالانہ سے قبل تجدید داخلہ فارم پُر کرکے نئے تعلیمی سال کے لیے تجدید داخلہ کرانا ضروری ہے۔ 

ضوابطِ دار الاقامہ

(۱) تمام بیرونی طلبہ/ طالبات کا دار الاقامہ میں رہنا لازمی ہے۔ 

(۲) دارالاقامہ میں درجہ ششم سے نیچے داخلہ نہیں ہوتا۔ 

(۳) مقیم طلبہ وطالبات کے پاس ہر موسم کے لحاظ سے بستر، کم از کم چار جوڑے شائستہ کپڑے اور ناشتہ دان (ٹفن) ہونا چاہیے۔ 

(۴) جامعہ کے کیمپس میں طلبہ وطالبات کے لیے اسمارٹ فون کا استعمال ممنوع ہے۔

(۵) ماہ بہ ماہ فیس طعام کی ادائیگی ضروری ہے۔ 

(۶) کوئی طالب علم اگر جامعہ سے فرار ہو جائے تو اس کی اطلاع سرپرست کو دینے کے علاوہ جامعہ پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔

ہدایات بابت داخلہ فارم

(۱) داخلہ فارم میں تمام مطلوبہ معلومات اصل ٹی سی/ سرکاری دستاویز کے مطابق درج کریں۔ بعد میں کسی طرح کی تبدیلی ممکن نہ ہوگی۔

(۲) انگریزی اسپیلنگ احتیاط سے اصل ٹی سی/ سرکاری دستاویز کے مطابق درج کریں۔

(۳) ”مقدارِ حفظ کتنی ہے؟“ اور ”مذکورہ مقدار کتنے دن میں مکمل کی ہے؟“ صرف شعبۂ حفظ میں داخلے کے امیدواران کے لیے لازمی ہے۔

(۴) اگر امیدوارِ داخلہ کا آدھار کارڈ نہ بنا ہو تو اس خانے میں 0000 لکھ دیں اور جلد از جلد آدھار کارڈ بنوانے کی کوشش کریں۔

(۵) امیدوارِ داخلہ کا فوٹو اور آدھار کارڈ یا گورنمنٹ سے جاری کردہ کوئی آئی ڈی یا تاریخ پیدائش کا تصدیق نامہ اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ 

(۶) کشمیر اور نیپال کے امیدواران کے لیے NOC اپلوڈ کرنا اختیاری ہے، البتہ بوقتِ داخلہ اصل NOC جمع کرنا لازمی ہوگا۔

 

[سب سے آخر میں ایک بٹن ہوگی جس پر یہ درج ہوگا:

”درج بالا تمام ضوابط مجھے منظور ہیں۔ داخلہ فارم پُر کرنے کی جانب پیش قدمی کریں۔“

اس بٹن کے ساتھ داخلہ فارم کی درج ذیل لنک جڑی ہوگی کہ جیسے ہی اس پر کلک کریں گے داخلہ فارم کھل جائے گا]

https://falah.jamiah.in/online-admission/