الحمد للہ جامعہ میں ایک جز وقتی مکتب قائم کیا گیا ہے، جس میں انگریزی وہندی میڈیم اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے جامعہ کے زیرِ اہتمام شام کی کلاسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس میں ناظرہ، اُردو اور دینیات کی تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے۔
اس کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:
– طلبہ صحیح مخارج کی ادائیگی کے ساتھ قرآنِ مجید کی تلاوت کر سکیں۔
– دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے واقف ہو سکیں۔
– اُردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا سیکھ سکیں۔
داخلے کے لیے کم از کم عمر مکمل ۶ سال اور زیادہ سے زیادہ ۱۲ سال ضروری ہے۔
اس میں داخلہ فیس 300 روپئے اور ماہانہ فیس 200 روپئے ہے۔
اس کی مدتِ تعلیم دو سال (چار سمسٹر) ہے۔
ہر سمسٹر کے امتحانات میں کامیابی کے بعد مارکس شیٹ دی جائے گی اور تکمیلِ کورس کے بعد سرٹیفیکیٹ دی جائے گی۔
مئی ۲۰۲۴ء سے اس میں تعلیم کا آغاز ہوگیا ہے۔