وظائف

 

تعلیمی فیس معافی

ایسے طلبہ وطالبات جن کے سرپرستوں کی مالی حالت کمزور ہے اور وہ ماہانہ تعلیمی فیس ادا نہیں کرسکتے، ان کی تعلیمی فیس حسبِ گنجائش نصف یا مکمل معاف کی جاتی ہے، لیکن تعلیمی سال کے پہلے ماہ کی تعلیمی فیس ادا کرنی ہوگی۔

نوٹ: لائبریری فیس اور امتحانی فیس معاف نہیں ہوتی۔

 

وظیفہ مطبخ

ایسے طلبہ وطالبات جن کے سرپرستوں کی مالی حالت کمزور ہو اور وہ  ماہانہ طعام فیس ادا نہیں کر سکتے ، زکوٰۃ کی مد سے ان کو حسبِ گنجائش  نصف یا مکمل وظیفہ دیا جاتا ہے، جس کے ضوابط درج ذیل ہیں: 

(۱) وظائف شعبۂ اعلیٰ اور شعبۂ حفظ کے لیے خاص ہیں۔

(۲) وظیفے کی درخواست کے لیے جامعہ کا مطبوعہ وظیفہ فارم پُر کرنا  ہوگا جو دفتر اہتمام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(۳) وظیفہ فارم پر دو معزز، معروف اور قریبی شخصیتوں کی طرف سے امیدوارِ وظیفہ کے اچھے اخلاق وکردار اور سرپرست کے مالی حالت کی تصدیق ضروری ہے۔

(۴) وظیفہ فارم کے ساتھ سابقہ مارکس شیٹ/ نتیجہ کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔

(۵) وظیفہ کی درخواست بعد داخلہ/ تجدید داخلہ ماہِ شوال تک ہی وصول کی جاتی ہے۔

(۶) وظیفہ صرف ایک تعلیمی سال کے لیے منظور کیا جاتا ہے۔ حسبِ ضرورت ہر سال تجدیدِ وظیفہ کی درخواست (مطبوعہ فارم پر) دینی ہوگی۔

(۷) وظیفہ قابلِ اطمینان اخلاقی رپورٹ کی روشنی میں حسبِ گنجائش فرسٹ ڈویژن  پر نصف یا مکمل اور سیکنڈ ڈویژن پر صرف نصف  وظیفہ منظور کیا جاتا ہے۔

(۸) جامعہ کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں وظیفہ منسوخ  بھی کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: وظیفہ/ تجدیدوظیفہ کا تعلق صرف فیس خوراکی  سے ہے۔ زرِ ضمانت مطبخ، پیشگی فیس خوراک، سالانہ بجلی بورڈنگ ولائبریری فیس اور سالانہ فرنیچر فیس وغیرہ داخلہ وتجدید داخلہ کے وقت تمام بورڈر طلبہ وطالبات کو  جمع کرنی ہوگی۔